سانحہ ساہیوال واقعہ قتل کا واقعہ ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں ‘ بختاور بھٹو

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

سانحہ ساہیوال واقعہ قتل کا واقعہ ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنیکی کوئی ضرورت نہیں ‘ بختاور بھٹو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختا ور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال واقعہ قتل کا واقعہ ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرہ غریب بچوں کی تصویریں ناقابل تصور ہیں ۔کوئی بھی شخص یونیفارم میں ہونے کے باعث قانون سے بالا ترنہیں ،ہر شہری کی زندگی اہمیت رکھتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں