بشارت راجہ کی پریس کانفرنس ’’جلتی پر تیل‘‘،ذیشان کے لواحقین نے پھردھرنا دیدیا

وزیرقانون پنجاب کے استعفے تک میت کی تدفین نہیں کرینگے،میں خود پولیس کا حصہ ہوں ظلم چھپانے کیلئے میرے بھائی کو دہشت گرد قرار دیا گیا،مقتول ذیشان کابھائی احتشام

اتوار 20 جنوری 2019 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ڈرائیور ذیشان کو وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی جانب سے دہشتگرد قرار دیئے جانے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ خیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر قانون کے استعفیٰ تک میت نہیں دفنائی جائے گی، اتوار کی سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تاہم بعد اذان مقتول ذیشان کے لواحقین نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر احتجاجاً خیروز پور روڈ پر دھرنا دے دیا ذیشان کے بھائی احتشام نے موقف اختیار کیا کہ میں خود پولیس کا حصہ ہوں ظلم چھپانے کیلئے میرے بھائی کو دہشت گرد قرار دیا گیا وزیر قانون کے استعفیٰ دینے تک میت نہیں دفنائیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ واقعہ کا نوٹس لیں اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں