لاہور،ساہیول سانحے پر پوری قوم صدمے میں ہے، گورنر پنجاب

پیر 21 جنوری 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چودھری سرور نے ساہیوال فائرنگ واقعے پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال سانحے پر پوری قوم صدمے میں ہے۔

(جاری ہے)

مہذب معاشرون میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاتی زمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا اتوار کے روز جاری ویڈیو پیغام میں چودھری سرور نے ساہیوال فائرنگ واقعہ کو ظلم و بربریت قرار دے دیا ہے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحے پر پوری پاکستانی قوم صدمے میںہے واقع پر پاکستان کے ہر شہری کو شدید تکلیف ہوئی معصوم بچوں کے سامنے بچوں کے سامنے نہتے والدین پر گولیاں چلا کر قتل کیاگیا بحیثیت گورنر یقین دلاتاہوں کہ انصاف ہو گا وزیراعظم عمران کان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں مہذب معاشروں میں اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جاتی سانحہ ساہیوال کے زمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں