چھٹی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کو 32-0 سے ہرا دیا

پیر 21 جنوری 2019 01:10

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چھٹی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کو 32-0 سے ہرا دیا۔ پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ رگبی گرائونڈ میں ہونیوالے میچ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے آفیشلز ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ، اکائونٹس ہیڈ محمد عاصم اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے پہلے ہاف سے ہی لاہور ہاکس پر دبائو بڑھایا اور پانچویں منٹ میں اسلام آباد کی طرف سے معیز نے ٹرائی سکور کی دسویں منٹ میں سعد عارف نے اسلام آباد کی طرف سے دوسری ٹرائی سکور کی ۔24 ویں منٹ میں علی خان نے خوبصورت رن کے بعد اسلام آباد کی طرف سے تیسری ٹرائی سکور کی۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے اختتامی مراحل میں سعد عارف نے چوتھی ٹرائی سکور کرکے اسلام آباد جنز کا سکور ہاف ٹائم پر 20-0 کردیا۔

دوسرے ہاف سعد عارف اور شعیب نے ایک ایک ٹرائی اور سکور کی جبکہ کاشف خواجہ نے ایک ٹرائی کنورٹ کی ۔ اس طرح اسلام آباد جنز کی ٹیم یہ میچ 32-0 سے جیت گئی۔ میچ میں سعد عارف نے تین خوبصورت ٹرائی سکور کیں۔واضح رہے کہ پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چھٹی سروس ٹائرز رگبی لیگ کی مختلف ڈویژنز میں پاکستان بھر میں 15 سائیڈ میچز جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں