حکومت ڈھائی کروڑ لے لے ہمارے پیارے واپس کردے ،مقتول خلیل کے بھائی نے 2کروڑ کی حکومتی امداد کو ٹھوکر ماردی

پیر 21 جنوری 2019 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) سانحہ ساہیول میں مارے جانے والا خلیل کے بھائی جلیل کا صبر جواب دے گیا دل ہلا دینے والا واقعہ بے قصور شہریوں کا سی ٹی ڈی ہلاکت پر پنجاب گورنمنٹ کی دو کروڑ کی پیشکش لواحقین نے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سال نو کا افسوسناک واقعہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کے بعد پنجاب گورنمنٹ نے دو کروڑ امداد اوریتیم بچوں کے تعلیمی و طبی اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں خلیل کے بھائی جلیل نے گورنمنٹ کی ہر قسم کی امداد مسترد کر دی انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اڑھائی کروڑ ہم سے لے لے اور ہمارا بھائی بھتیجی اور بھابھی ہمیں لوٹا دے جلیل کی آنکھیں جھک پڑی اورا نہوں نے وزیر قانون پنجاب کے رابطے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا جے آئی ٹی بھی صرف جائے وقوعہ سے تصویریں بنا کر واپس چلے گئیں اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انصاف کی اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں