دودھ اور ڈیری پراڈکٹس کے قوانین کو جامع بنانے کے حوالے سے پالیسی کی تیاری

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں اجلاس ْپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کا دیگر صوبوں میں لاگو ہونا خوش آئند امر ہے‘ صوبائی وزیر خوراک فوڈ انڈسٹری اپنی سہولت کے لیے کوئی بھی مسئلہ ہمارے سائنٹیفک پینل میں بحث کے لیے لا سکتی ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیر 21 جنوری 2019 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں دودھ اور ڈیری پراڈکٹس کے قوانین کو جامع بنانے کے حوالے سے پالیسی کی تیاری کے لیے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن، ساہیوال ڈیری ایسوسی ایشن اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

دودھ اور ڈیری پراڈکٹس کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے مزید جدت لانے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کی سربراہی میں دودھ اور ڈیری پراڈکٹس کے قوانین کو جامع بنانے کے لیے پالیسی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن، ساہیوال ڈیری ایسوسی ایشن اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں موجود تمام شرکاء نے دودھ اور ڈیری پراڈکٹس ک قوانین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے معیار میں بہتری لانے کے لیے مزید جدت لانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کا دیگر صوبوں میں لاگو ہونا خوش آئند امر ہے اسی طرز پر ملک بھر میں قوانین لاگو ہونے سے خوراک کا معیار مزید بہتر ہو گا۔

ڈی جی فو ڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین میں وقتا فوقتا جدید تقاضوں کے مطابق مزید تبدیلی لائی جاتی ہیںجن کا مقصد خوراک کے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی پذیرائی ہونا فخر کی بات ہے۔اس کی مثال انرجی ڈرنکس پر لگائی گئی پابندی ہے جس کی تقلید برطانیہ جیسے ممالک بھی کر رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے وفد کا کہنا تھا کہ محفوظ فوڈ کلچر کے فروغ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں