امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے حب کوچ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 21 جنوری 2019 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حب کوچ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں