لا ہور صدر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،116ملزمان گرفتار

پیر 21 جنوری 2019 23:30

لاہور۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدرڈویژن سید علی کی زیر نگرانی صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران اسلحہ، منشیات فروشی، قمار بازی ا وردیگر جرائم میں ملوث116ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ نا جا ئز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران13ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی11پسٹلز،1رائفل،1 بندوق اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

پو لیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سی7 کلوگرام سے زائد چرس اور250لیٹر شراب برآمد کی جبکہمختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی میں ملوث16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی ہزا روںروپے رقم بھی برآمد کر لی۔ پو لیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب29اشتہاری مجرمان اور11عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ ون ویلنگ،پتنگ بازیاور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر19 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں