چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے چیف جسٹس گلگت بلتستان کی ملاقات

منگل 22 جنوری 2019 17:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کے ساتھ چیف جسٹس گلگت بلتستان وزیر شکیل احمد نے منگل کو عدالت عالیہ لاہور میں ملاقات کی، چیف جسٹس گلگت بلتستان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے معزز مہمان کو لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اور چیف جسٹس کورٹ کا دورہ کروایا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے چیف جسٹس گلگت بلتستان کو عدالت عالیہ کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک اور تحصیل بار ایسوسی ایشن منکیرہ کے وفود نے بھی فاضل چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ باہی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں