میاں مودا (رح) کے عارفانہ کلام پر مبنی ’’آئین درویش‘‘ صوفیانہ شاعری میں ایک بابرکت اضافہ ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

منگل 22 جنوری 2019 17:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم احمد خان کاہے کہ حضرت میاں محمد رمضان المعروف میاں مودا (رح) کے لکھے گئے عارفانہ کلام پر مبنی ’’آئین درویش‘‘ صوفیانہ شاعری میں ایک بابرکت اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ برصغیر میں اسلام کے بول بالا میں صوفیانہ کلام بہت ممدو معاون ثابت ہوا۔

فاضل چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار معروف درویش میاں مودا کی کتاب آئین درویش کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ نذیر احمد غازی، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشتر اوصاف، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نور سمند خان، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ سمیت دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس کا کہا تھا کہ صوفی بزرگوں اور درویشوں بشمول میاں محمد بخش، بابا بلھے شاہ، پیر وارث شاہ، حضرت علی ہجویری جیسے صوفیاء نے ناصرف اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ اپنے کلام کے ذریعے امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا بھی درس دیا۔ صوفیانہ شاعری کا کمال ہے کہ یہ روح میں اترتی چلی جاتی ہے جس سے دلوں کو ایک عجیب سا سکون میسر آتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے آئین درویش کی تقریب رونمائی منعقد کروانے پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں امان اللہ خان چوغطہ اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں