مجھ پر بننے والے بے بنیاد کیسز کی چھان بین کی جائے‘ سید آصف ہاشمی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل

منگل 22 جنوری 2019 17:20

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ ان پر بننے والے بے بنیاد کیسز کی چھان بین کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف گواہان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے جسکی وجہ سے کیسز طوالت کا شکار ہیں ، میں اور میرے اہل خانہ سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے بھی اپیل کی تھی۔ میر ی موجود ہ چیف جسٹس آ ف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ میرے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے نظر ثانی فرمائیں تاکہ جلد از جلد انصاف کا حصول ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں