عبدالعلیم خان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات

سیاحت ، کھیل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون ہو سکتا ہے ‘ سینئر صوبائی وزیر

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

90شاہرائے قائد اعظم پر ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قدرتی حسن سے مالامال گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملنا چاہیے تاکہ ملکی و غیر ملکی مندوبین ملک پاکستان کا رخ کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کیلئے باہمی تعاون پرتیار ہے اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاحت ،کھیل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون ہو سکتا ہے تاکہ نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے ، سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اپنی گفتگو میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دورہ لاہور پر بے حد خوشی ہوئی اور روائتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے ،راجہ جلال حسین مقپون نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ گلگت بلتستان کی دعوت دی جسے عبدالعلیم خان نے بخوشی قبول کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں