الحمراء کلچرل کمپلیکس(قذافی سٹیڈیم) کی کینٹین کی نیلامی8لاکھ 45ہزار میںکی گئی

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) الحمراء کلچرل کمپلیکس(قذافی سٹیڈیم) میں واقع کینٹین کا ٹھیکہ مبلغ8لاکھ 45ہزار میں دے دیا گیا یہ ٹھیکہ ایک سال کیلئے ہوگا۔ کینٹین کے ٹھیکے کے لئے قومی اخبارات میں باقاعدہ اشتہار دیا گیا تھا،بولی میں تین پارٹیوں نے حصہ لیا۔تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹھیکہ سب زیادہ بولی دینے والے شخص محمد جمشید غوری کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

الحمراء کلچرل کمپلیکس کی کینٹین کی بولی ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان کے علاوہ دیگر الحمراء افسران اور میڈیا کی موجودگی میں کی گئی۔واضح رہے کہ یہ ٹھیکہ گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ10ہزار روپے زیادہ بولی پر دیا گیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کینٹین لینے والی نئی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے لئے کھانے پینے کی صاف ستھری اشیاء کی نہایت موزوں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں