طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 22 جنوری 2019 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) انگلش گروپ آف سکولزبرائے طالبات‘ محمود بوٹی‘ انٹرچینج‘لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور راشد منہاس ہائی سکول‘ ٹائون شپ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے نواز شریف ماڈل گرلز ہائی سکول‘ نکلسن روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور‘الفاروق ماڈل ہائی سکول‘ جاویدپارک‘ شاہدرہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ جاوید پارک‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد395تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں