سانحہ ساہیوال کے جے آئی ٹی سربراہ کے میڈیا سے بات چیت پر ایوان وزیراعلیٰ برہم

حساس نوعیت کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں‘ایوان وزیر اعلیٰ کی سربراہ اعجاز شاہ کو ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) ایوان وزیراعلیٰ نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی میڈیا پر بیان بازی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سید اعجاز شاہ سے رابطہ کیا ہے اور ان کی میڈیا سے بات چیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بیان بازی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس نوعیت کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں۔واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم نے ساہیوال میں جائے وقوعہ کا دورہ کر کے عینی شاہدین کے بیان قلم بند کئے تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ رپورٹ مرتب کرلیں، لیکن آج جو رپورٹ پیش کریں گے اسے ہم حتمی نہیں کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے 6لوگ زیر حراست ہیں جن سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں