پاکستان و نیپال کے مابین ویمن بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کاآغاز 29 جنوری سے ہوگا

منگل 22 جنوری 2019 23:20

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان اور نیپال کے مابین انٹرلوپ فرسٹ انٹرنیشنل ویمن بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کاآغاز 29 جنوری سے لاہور میں ہورہا ہے، پانچ میچزپرمشتمل سیریز میں شرکت کیلئے نیپال کی ویمنزبلائنڈکرکٹ ٹیم کا22 رکنی دستہ 27 جنوری کوبراستہ واہگہ بارڈر لاہورپہنچے گا۔اس سلسلہ میںسیریز کی افتتاحی تقریب 28 جنوری کو دن گیارہ بجے لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سیّدسلطان شاہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کودعوت دی گئی ہے۔ سیریزکاپہلا میچ 29 جنوری کو لاہور کے کینیرڈ کالج ویمن یونیورسٹی میں کھیلا جائے گا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کوبحیثیت مہمان خصوصی مدعوکیا گیا ہے۔ دوسرا میچ 31 جنوری کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد، تیسرا میچ یکم فروری کو ڈویژنل پبلک اسکول گرائونڈ فیصل آبادجبکہ چوتھا اور پانچواںمیچ 3 اور 4فروری کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں