پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ

421 ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا، ناقص گھی اور مصالحہ جات کے استعمال پر7 پوائنٹس سر بمہر خوراک سے منسلک افراد کی ٹریننگ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سکولزقائم کیے ہیں،کیپٹن (ر) محمد عثمان

منگل 22 جنوری 2019 23:20

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 421 ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا، ناقص گھی اور مصالحہ جات کے استعمال پر7 پوائنٹس سیل جبکہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر64 کو جرمانے عائد کیے گئے۔

معمولی نقائص پر 337 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس اور تفصیلی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف شہروں میں421 ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی ۔لاہورزون میں 126، راولپنڈی 149، ملتان میں 103 اورمظفر گڑھ میں 43 ناشتہ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران خراب آٹا، باسی سالن، ناقص گھی اور مصالحہ جات کے استعمال پر 7 ناشتہ پوائنٹس کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گندے برتنوں کی موجودگی،نیلے کیمیکل ڈرمز،پلاسٹک بیگزکے استعمال،ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور فوڈ سیفٹی کٹس کے عدم استعمال پر 64پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں معمولی نقائص پر 337 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس اور تفصیلی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میںناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مجموعی صورت حال میں بہتری آنا خوش آئند ہے اورخوراک سے منسلک افراد کی ٹریننگ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ٹریننگ سکولزقائم کیے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر بہتر معیار کو قائم رکھنے کے لیے ناشتہ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں