شہر میں ہونے والی بارش سے کھیلوں کے میدان گیلے، مقامی سطح پر ہونے والے مقابلے منعقد نہ ہو سکے

بدھ 23 جنوری 2019 01:00

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) شہر میں ہونے والی بارش سے کھیلوں کے میدان گیلے ہو نے کی وجہ سے مقامی سطح پر ہونے والے مقابلے منعقد نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا،قذافی سٹیڈیم،پنجاب سٹیڈیم اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے اردگرد بھی پانی کھڑا ہو گیا جس سے لوگوں کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں