رانا ثناء اللہ کی ساہیوال واقعہ پر سیاست مضحکہ خیز ہے خود کو پہلے ماڈل ٹائون کے واقعہ سے تو کلیئر کریں‘سعدیہ سہیل رانا

بدھ 23 جنوری 2019 17:42

رانا ثناء اللہ کی ساہیوال واقعہ پر سیاست مضحکہ خیز ہے خود کو پہلے ماڈل ٹائون کے واقعہ سے تو کلیئر کریں‘سعدیہ سہیل رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ساہیوال واقعہ پر سیاست مضحکہ خیز ہے موصوف پہلے ماڈل ٹائون کے واقعہ سے اپنے آپ کو کلیئر کریں،تحریک انصاف کی حکومت کسی ظالم کی حمایت نہیں کرے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ساہیوال واقعہ پر فلفور اقدامات کر کے مثال قائم کی ہے وزیر اعظم کا پولیس اصلاحات کے لئے تجاویز کا مانگنا خوش آئند ہے پولیس کو سیاست سے پاک کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے پولیس کا رویہ سابق حکمرانوں کی سیاہ کاریوں کا نتیجہ ہے پولیس کے اس رویے کو درست کرنے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت موثر اقدامات کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں