ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا نشتر ٹائون کی مختلف یونین کونسلز کادورہ، پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی چیک کی

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر کاظمی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل ملک کی جانب سے نشتر ٹائون کی مختلف یونین کونسلز کا ہنگامی دورہ ، پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں اور ان کے سپر وائزر کی فیلڈ میں کارکردگی کو چیک کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر کاظمی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل ملک نے نشتر ٹائون کی یونین کونسل 135اور 137کا اچانک دورہ کیااور پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں اور ان کے سپروائزر کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں افسران نے ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ا نسداد پولیو مہم کا دوبارہ آغاز کرنے پر شہریوں کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر کاظمی نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہر ذمہ دار شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔والدین کو چاہئے کہ وہ عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں