چڑیا گھرمیں نایاب نسل کا سب سے پرانا چٹانی اژدھا اچانک ہلاک

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) لاہورچڑیا گھرمیں نایاب نسل کا سب سے پرانا چٹانی اژدھا اچانک ہلاک ہوگیا ہے ،اژدھے کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے اس کی باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہورچڑیا گھرانتظامیہ کے مطابق چڑیا گھرمیں 6 اژدھے موجودہیں جن میں سے سب سے پرانا انڈین چٹانی اژدھا اچانک ہلاک ہوگیا ہے ، یہ اژدھا آٹھ سال پہلے یہاں لایا گیا تھا ۔ چڑیا گھرانتظامیہ اس کی درست عمربتانے میں قاصرہے ۔ چڑیا گھر کے سینئر ویٹرنری آفیسرڈاکٹررضوان نے بتایا کہ کل رات تک اژدھا بالکل ٹھیک تھا لیکن بدھ کی صبح وہ اپنے کیج میں مردہ پایا گیا، چڑیا گھرمیں اس وقت پانچ اژدھے موجودہیں ، یہ تمام اژدھے مختلف اوقات میں پکڑے گئے اوریہاں لائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں