پنجاب ریونیو اتھارٹی کاچھاپہ رجسٹرڈ نہ ہونے والے 2شادی ہال سیل

بدھ 23 جنوری 2019 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے چھاپہ مارکر رجسٹرڈ نہ ہونے والے 2شادی ہالزکو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کمشنر پی آر اے امان اللہ ورک کی ہدایت پر انفورسمنٹ افیسرسعد خان کے ہمراہ چھاپہ مارا گیاجس میں کنال روڈ پرڈاکٹرز ہسپتال کے قریب واقع ٹیک وہیل وال لان اورسمن آباد میں واقع روستا بینکو ٹ ہال کو پی آر اے میں رجسٹرڈ نہ کرنے کی بنا پر سیل کر دیا گیا ۔پی آر اے حکام کے مطابق ان دونو ں شادی ہالز کو رجسٹریشن کے موا قع فراہم کئے گئے لیکن ہالز کی انتظامیہ نے ان کو پھر بھی رجسٹرڈ نہیں کراویا جس پرا ن کو سیل اور پچاس ہزار جرمانہ کر دیا گیا ہے ۔ رجسٹرڈ نہ ہونے اور جرمانہ ادا نہ کرنے تک ان شادی ہا لز کو سیل رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں