بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 23 جنوری 2019 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے دہلی گیٹ، جی ٹی روڈسے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

نشتر زون اسکواڈ نے بندیاں والا پل ، بینک سٹاپ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے سمن آباد موڑ، اقبال ٹائون سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے سرکلرروڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔اقبال زون اسکواڈ نے سبزہ زارسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر سٹور میںجمع کرو ادیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے جی ٹی روڈ، سلامت پورہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں