سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ وفد میں 12گروپس کے 270سے زائد زیرتربیت افسران شامل تھے ۔ایم ڈی علی عامر ملک ،سی او او اکبر ناصر خان اور سی اے اومحمد کامران خان نے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ وفد کے شرکاکا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں