غریب عوام کو منی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا‘آصف کرمانی

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ ملک میں ہر طرح کی کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں ،فراڈ حکومت کے منی فراڈ بجٹ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا۔حکومت ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے ۔غریب عوام کو منی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔عوام بہت جلد اس جعلی حکومت کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں