پنجاب کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے‘حسن مرتضیٰ.

چار ماہ میں دو بجٹ پیش کیے جا رہے منی بجٹ پیش کر کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی یا قانونی تبدیلی کے حق میں ہے،اگر چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو یہ صوبے کیلئے بہتر ہوگا،ہم نے کبھی راو انوار کو ڈیفینڈ نہیں کیا اور نہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا کے خون کو رائیگاں سمجھتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔دن دیہاڑے پولیس گردی سے چار نہتے لوگوں کو مارا دیا گیا۔حکومتی وزرا نہتے شہریوں کو دہشتگرد قرار دیتے رہے اگر اس واقعہ کی ویڈیو نہ بنی ہوتی تو یہ بھی ایسے سینکڑوں ایسے واقعات کی طرح گم ہو جاتا جو کسی کے سامنے نہ آتا خوش قسمتی تھی کہ اس واقعہ کے شواہد سامنے ائے اور جے آئی ٹی بنائی گی پوری دنیا جانتی ہے سب بے گناہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹی تھی جے آئی ٹی رپورٹ والے وہی افراد ہیں جنہوں نے پہلے دن ایف آئی آر درج کروائی۔ملزم نے ہی ایف آئی آر درج کروائی۔چار افراد کو پولیس گردی کر کے قتل کیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم مستعفی ہوں۔انہوںنے کہا کہ دنیا کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ چار ماہ میں دو بجٹ پیش کیے جا رہے منی بجٹ پیش کر کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا۔پیپلز پارٹی کسی کو بھی وزارت اعلی کی پیش کش نہیں کر رہی اگر آئینی اور قانونی طریقے سے کوئی تبدیلی آئی تو اس کی فیور کریں گے۔پرویز الٰہی نے وزیر اعلی کی صورت میں اچھا ہائوس چلایا۔اگر یہ پانچ سال رہ گے تو ملک میں اندوہنی ہوسکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں