منی بجٹ غیر حقیقت پسندانہ اور جھوٹ پر مبنی اعدادو شمار ہے ‘لیاقت بلوچ کا منی بجٹ پر تبصرہ

بدھ 23 جنوری 2019 23:16

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ غیر حقیقت پسندانہ اور جھوٹ پر مبنی اعدادو شمار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی معیشت کو سدھارنے کے لیے کسان ، مزدور ، صنعت کار ، تاجر برادری میں اعتماد پیدا کرنا چاہیے تھا اس منی بجٹ نے ثابت کیا ہے کہ حکومت کا کوئی وژن ہے نہ منصوبہ ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کامنی بجٹ میں کہنا کہ پاکستان کی معیشت 2022-23 ء میں تیزی سے ترقی کرے گی اس سے سوال پیدا ہوتاہے کہ دو سال تک تو عوام کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں