ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 23 جنوری 2019 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے ڈی سی جنرل توقیر حیدر کاظمی نے کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے پرائیویٹ ممبرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جنرل توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نیلامی کے عمل کی رپورٹ پُر فارما پرمرتب کر ے گا اورمقررہ ریٹ سے زیادہ کسی بھی کمیشن ایجنٹ کو کمیشن نہ لینے دی جائے گی اور زیادہ کمیشن لینے والے کمیشن ایجنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلامی کا اعلان لائوڈ سپیکر پر کیا جائے گااورلاگھا یا ڈالی کی صورت میں کمیشن لینے والے آڑھتی کو فوری حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اورخریدار کو کمیشن ایجنٹ پکی رسید دے گاجبکہ پکی رسید نہ دینے پر اسکا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ اے ڈی سی جنرل توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے اسٹاف کی حاضری روزانہ چیک کی جائے گی۔پرائیویٹ ممبرز بھی نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں