فوڈ اتھارٹی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئیملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کا انتظام

فوڈ اتھارٹی کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،کیپٹن(ر)محمد عثمان

بدھ 23 جنوری 2019 23:26

لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میںعالمی ادارے کے تعاون سے مصر میں ہونیوالی ٹریننگ کیلئے 4 افسران جبکہ لاہور کیلئے 5 افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بہترین کارکردگی پر شارٹ لسٹ ہونے والے مختلف شعبہ جات کے افسران کے انٹرویو لیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کا انتظام کیا ہے۔عالمی ادارے کے تعاون سے مصر میں ہونیوالی ٹریننگ کیلئے 4 اور لاہور میں ہونیوالی ٹریننگ کیلئے 5 افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںبہترین کارکردگی کی بنا پر شارٹ لسٹ ہونیوالے افسران کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خود انٹرویو کیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق 2 افسران کوٹریننگ کیلئے اپریل میں مصر بھجوائے جانے کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ5 افسران کو پاکستان میں انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں جدت اور مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہناتھا کہ خوراک کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو سمجھنے اور قوانین سے آگاہی دلوانے کیلئے ایسے ٹریننگ کورس ناگزیر ہیں۔بیرون مما لک سے تربیت حاصل کرنیوالے افسران واپس آکر مزید ملازمین کی ٹریننگ بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں