کلر کہا ر فیزنٹ شو ٹ پروگرام2019 ، انتظامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جارہی ہے ‘لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف

تین کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی ڈائریکٹرسالٹ رینج رانا شہبازخان مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر،فیزنٹ شو ٹ سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائیگی،شکاریوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم فروری ہوگی‘ڈی جی وائلڈ لائف

جمعرات 24 جنوری 2019 14:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے تمام متعلقہ افسران کوکلرکہار فیزنٹ شو ٹ پروگرام 2019ء کے سلسلہ میں انتظامات جلدمکمل کرنے اور تمام وائلڈ لائف پارکس کا وزٹ کرکے سر پلس فیزنٹس کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں کلرکہار میں فیز نٹ شو ٹ پروگرام 2019 ء کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف ہیڈکوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھرحسن علی سکھیرااور ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکورمنج کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شو ٹ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شو ٹ پروگرام کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹ پروگرام2019 ء کے سلسلہ میں مینجمنٹ کمیٹی، آپریشنل کمیٹی اور برڈز شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج رانا شہبازجبکہ آپریشنل کمیٹی کاڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود اور برڈزشفٹنگ کمیٹی کا سربراہ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا کو مقرر کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شکاری حضرات یکم فروری 2019ء تک پے آرڈر/ڈرافٹ جمع کروادیں تاکہ انہیںان کی باری کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیز نٹ شو ٹ پروگرام 2019ء کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور شرائط کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں