لاکھوں روپے کے بنک فراڈ کیس میں ملوث سابق بنک آفیسر کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) عدالت نے لاکھوں روپے کے بنک فراڈ کیس میں ملوث سابق بنک آفیسر کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

بنکنگ جرائم عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے 17 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنات ہوئے ملزم عتیق الرحمن کو ایک سال قید اور 8لاکھ 73ہزار 317روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر چوہدری نے دلائل دیئے تھے کہ ملزم نے 16شہریوں کے اکائونٹس سے 25لاکھ 57ہزار 667روپے نکلوائے تھے،جن میں سے 8لاکھ 11ہزار 33 روپے برآمد بھی کر لئے تھے۔ملزم نیشنل بنک میں اسٹنٹ تھا جس پر 2002میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں