لاہور،سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو قید و جرمانے سزا سنا دی

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث ملزم کو قید و جرمانے سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے شہادتوں اور گواہان کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم محمد علی کو 1 سال قید اور 7ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 3ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ شادباغ میں 2017ء میں ایف آئی آر درج ہوئی،ملزم سے 1590گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں