حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متعلقہ محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان شہروں میں ہاؤسنگ سکیموں کے لے آؤٹ پلانز اور پی سی-II تیار کیے جا چکے ہیں اور جلد یہاں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں فیصل آباد، بوریوالہ اور لیہ میں ہاؤسنگ منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں