لٹیرو ں کو این آر او ملے گا نہ مٹی پا ئو فارمو لہ چلے گا‘ڈاکٹر شاہد صد یق

شریف فیملی نے ملک کو د یو الیہ کیا ملکی معیشت کو تباہ کیا بے روز گاری کا تحفہ بھی (ن) لیگ کا کارنامہ ہے‘رہنما تحریک انصاف

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے ملک کو د یو الیہ کیا ملکی معیشت کو تباہ کیا بے روز گاری کا تحفہ بھی ن لیگ کا کارنامہ ہے نوجوان ڈگریوں کے باوجود نوکریوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں پی ٹی آئی نو جوانو ں کو برسر روزگار کر نے کیلئے مو اقع پیدا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ منی بجٹ بہت زبر د ست اور پی ٹی آئی کے منشور کے عین مطا بق ہے منی بجٹ میں متو سط طبقہ کا خصو صی خیا ل رکھا گیاہے ستر سا لو ں سے ملک پرحکمرانی کرنے والو ں کو غر یبو ں کو ر یلیف دینا کیو ں اچھا نہیں لگ رہا متو سط طبقہ کیلئے قرضہ حسنہ سکیم سے بہت سے غر یب فا ئدہ اٹھا ئیں گے انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن اتحاد میں مو جو د تمام سیا سی لیڈرو ں کے ہا تھ کر پشن سے رنگے ہو ئے ہیں اپوز یشن اپنی کر پشن کو بچانے کیلئے ’’ مٹی پا ئو ‘‘ اور این آر کیلئے جتنی بھی کو شش کرے گی نہ ہی این آر او ملے گا نہ ہی مٹی پا ئو فارمو لہ چلے گا لو ٹی دو لت کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقداما ت کیے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں