ایل ڈی اے افسروں کے تقرروتبادلے

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ڈائریکٹر لاء سپریم کورٹ امیر حسن کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون خواجہ توقیر حسن کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور شکیل احمد بھٹی کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایونیو ون لگا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز)عبد الشکور رانا نے ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم ظفر اور ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر صولت عبا س کے باہمی تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد علی ڈوگر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا ہے جبکہ یہاں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان طارق کو ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں