ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن‘6عمارتیں مسمار‘5سربمہر

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کر کے ریونیو سوسائٹی ‘نواب ٹائون اور رائے ونڈ روڈ پرواقع 6عمارتیں مسمار اور5 سربمہر کردیں۔

(جاری ہے)

ریونیو سوسائٹی میں ایک ریسٹورنٹ ‘نواب ٹائون میں چار غیر قانونی عمارتیں اور رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک عمارت مسمار کر دی۔ اس کے علاوہ جان محمد روڈ پر واقع تین غیر قانونی دکانیں‘نواب ٹائون میں ایک پلازہ اور رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سربمہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں