لوگ اتنا سیلا ب اور زلزلے سے نہیں ڈ ر تے جتنا بجٹ سے خوفزدہ ہو تے ہیں‘رانا جمیل منج

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ ملک خیرا ت پر نہیں معا شی اصلا حا ت سے چلتے ہیں مگر حکمرا ن معا شی اصلا حا ت کی بجا ئے خیرا ت مانگنے پر لگے ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکمرا ن سعودی عرب اور اما را ت سے خیر ات ملنے پر بڑے خوش ہیں حکومت سا ل میں تیسرا بجٹ پیش کر رہی ہے جبکہ اس سے قبل ایک سال میں ایک ہی بجٹ آتا تھا مہنگا ئی نے عوام کی زندگی اجیر ن کر دی ہے ۔

لوگ اتنا سیلا ب اور زلزلے سے نہیں ڈ ر تے جتنا بجٹ سے خوفزدہ ہو تے ہیں ۔حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کر رہی ہے ۔ڈالر کے مقا بلے میں روپیہ کا غذ کا بے وقعت ٹکڑا بن چکا ہے جسکی وجہ سے افغانستا ن کا افغانی اور بنگلہ دیش کا ٹکہ بھی روپے سے زیاد ہ قیمتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے معا شی افلاطونوں کے رنگ اڑے ہو ئے اور زبا نیں گنگ ہو چکی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں