طلبا و طالبات اور اساتذہ کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 24 جنوری 2019 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) فاروقی ہائی سکول‘ فلیمنگ روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور اسپائر گروپ آف کالجز‘ رائے ونڈ روڈ‘ نزد فاطمہ مسجد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ کمال گنج‘لاہور‘گورنمنٹ لیڈی میکلیگن گرلز ہائرسیکنڈری سکول‘ لاج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ حاجی کوٹ‘ شاہدرہ‘لاہور اورعزیز پبلک سکول‘بڑتھ کالاخطائی روڈ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد547تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں