مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ڈیرہ غازی خان کادورہ

پیر 11 فروری 2019 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) مشیرصحت پنجاب حنیف پتافی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، لیبرروم، آوٹ ڈور، گائنی روم ودیگر شعبوں میں مریضوں کی عیادت کی اور واک میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ودیگرسینئرڈاکٹرزبھی اس موقع پرموجودتھے۔مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے۔صوبہ بھرکے مختلف ہسپتالوں میں اچانک دورہ کرکے مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈزکے ذریعے عام آدمی کوانتہائی سہولت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں