نوسر باز گروہ نے ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ بن کر تھانے کے محرر کو کال کرکے شہر میں ایزی پیسہ شاپ کی معلومات مانگی

گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کے کوائف نوسر باز کو دئیے جس نے دکانداروں کو ایس ایچ او رائے ونڈ بن کر ہزاروں روپے ہتھیا لئے

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) نوسر باز گروہ نے رائے ونڈ پولیس کو چکمہ دے دیا ،ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ بن کر تھانے کے محرر کو کال کرکے شہر میں ایزی پیسہ شاپ کی معلومات مانگی،گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کے کوائف نوسر باز کو دئیے جس نے دکانداروں کو ایس ایچ او رائے ونڈ بن کر ہزاروں روپے ہتھیا لئے اصل حقائق منظر عام پر آگئے،متاثرہ دکاندار نے پولیس ملازمین کے خلاف درخواست دی تو معززین شہر اور ڈی ایس پی کی منت سماجت پر درخواست سے پولیس ملازمین کے نام نکال کر ایف آئی آر دیدی گئی ،نوسربازی میں استعمال ہونے والے پولیس اے ایس آئی رحمت علی ،کانسٹیبل شریف ،کانسٹیبل شاہد اور نائب محرر عبدالطیف کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا،جمعرات کے روز پولیس اہلکاروں نے مقامی ایزی پیسہ دکانداروں سے کوائف اکھٹے کئے تھے جسکی وجہ سے دکاندار مطلوب انصاری کیساتھ پچاس ہزار کی نوسر بازی ہو گئی تھی ڈی ایس پی نوید اکمل شیخ نے پولیس ملازمین کی متاثرہ دکاندار اور معززین شہر کی موجودگی میں سرزنش کی اور انکے خلاف اسپیشل رپورٹ تیار کرکے افسران کو بھیج دی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے کہا کہ ہم واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اگر ہمارے پولیس ملازمین اس میں ملوث ہوئے تو انکو نوکر ی سے نکال دیا جائیگا افسوس ناک امر ہے کہ اس نوسربازی کی واردات میں پولیس استعما ل ہو گئی ہے اور ایس ایچ او میاں امین کا نام استعمال کرکے دکاندار سے پیسے بٹورے گئے ہیں ادھر ایس ایچ او میاں امین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ دکاندار کو انصاف دینگے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے نامعلوم نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،یاد رہے کہ چند روز قبل ڈی ایس پی نوید اکمل شیخ کے نام پر تنویر جاوا سے چالیس ہزار روپے بٹور لئے تھے جسکا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں