موجودہ حکمرانوں کے دور میں ترقیاتی کام ٹھپ اور لاہور مسائلستان بن گیا ہی: ذکراللہ مجاہد

ملک سے کرپشن اور لا قانونیت کے خاتمہ کے بغیر امن اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ، امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 15 فروری 2019 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور لا قانونیت کے خاتمہ کے بغیر امن اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔موجودہ حکمرانوںکے دور میںترقیاتی کام ٹھپ اور لاہور مسائلستان بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد،عمر شہباز،عبدالحفیظ اعوان،وسیم اسلم قریشی،مختار احمد سواتی،صہیب شریف و دیگر امراء علاقہ و ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذکراللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ کرپشن اس ملک کا ناسور ہے۔

کرپٹ مافیا اس ملک کے مسائل کا سبب ہیںان سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا چاہئیے۔اس قوم کے ساتھ عجیب مذاق ہے کہ ہمیشہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ کرتے ہیں۔ملک کی خوشحالی ،امن اور ترقی کرپشن اور لاقانیت کے خاتمہ سے ممکن ہو سکتی ہے۔ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ظالم آزاد اور مظلوم انصاف کا منتظرہے۔

موجودہ حکمرانوں کے دور میں بلدیاتی ادارے فنڈز سے محروم ہونے کے سبب ترقیاتی کام ٹھپ ہو گیئے ہیں ۔لاہور مسائلستان بن گیا ہے۔لاہور کے میگا پروجیکٹس کی تکمیل کو روکنا عوام دشمن پالیسی ہے۔عوام پینے کے صاف پانی سے نہ صرف محروم بلکہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی لاہور عوامی ایشوزکو اجاگر کرے گی اور عوامی مسائل کے حل اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے حکمرانوں پر عوامی دبائو بڑھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں