کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام پانچواں فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد

خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلئے درجنوں خواتین کا میمو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:32

کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام پانچواں فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) کرن ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز ‘ الاحسان آئی ہسپتال‘این سی ڈی ‘کینسر کئیر ہسپتال‘پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل‘فائونٹین ہائوس اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا‘کیمپ میں مذکورہ علاقہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلئے درجنوں خواتین کا میمو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر حافظ شبیر‘ڈاکٹر طارق ڈی ایچ او‘شیخ پرویز‘ملک عبدلرئوف‘ڈاکٹر احمد کمال تھے۔ صدر کرن ویلفیئر فائونڈیشن روبی ہاشم کی زیر صدارت ہونے والے کیمپ میںصبح09بجے سے دوپہر 3بجے تک ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی2000 سے زائد افراد کا چیک اپ کیا گیا جبکہ 1000سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں فارمیوو‘سی سی ایل اورالائے للی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے شوگر‘کولیسٹرول‘ہیپا ٹائٹس بی سی‘یورک ایسیڈ ‘پائوں کی حساسیت‘موٹاپا اور ہڈیوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے۔کیمپ میں میڈیکل ‘ذیابیطس ‘ہارٹ ‘گیسڑو‘گائنی‘ آئی‘سائیکاٹری اور غذائی معلومات کا کلینک لگایا گیا تھا جس میں ماہر ڈاکٹرز ڈاکٹر طاہر رسول‘ایم ایس فائونٹین ہائوس ڈاکٹر سید عمران مرتضی‘ڈاکٹر وسیم عباس‘ ڈاکٹرواصف نور‘ لیڈی ڈاکٹر فریحہ‘ڈاکٹرمہوش ‘ڈاکٹر عامراور آنکھوں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی دیں۔تقریب کے اختتام پر شیلڈز ‘سوینئیر اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں