پنجاب بھر میں 900 ٹریفک حادثات میں 04 افراد جاں بحق ،988 زخمی ہوئے

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں900 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جسمیں 585افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔399معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 414ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور58مسافر442اور132پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ186ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت184متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد91حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان48حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل988متاثرین میں799مرد اور189خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں162فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور539افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ287زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں647موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،101موٹر کاریں،50وین13مسافربسیں،30ٹرک اور126دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں