ڈاکٹر حسین محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورے پر روانہ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن سپین، ڈنمارک، سویڈن، ناروے، فرانس، جرمنی جائینگے

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقاریب رونمائی میں شرکت کیلئے یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر روانہ ہو گئے، وہ گزشتہ روز سپین پہنچے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل تنظیمی دورہ کے دوران سپین کے علاوہ ڈنمارک، سویڈن، ناروے، برطانیہ، فرانس، جرمنی جائینگے اور مذکورہ ممالک کے مختلف شہروں میں قرآن کانفرنسز سے خطاب کرینگے جن کا انعقاد منہاج القرآن یورپ کی تنظیم نے کیا ہے، منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپین میں 15سے 17فروری، ڈنمارک میں 17سے 22 فروری، ناروے میں 22سے 24فروری، یو کے میں 24سے 26فروری، فرانس میں 26سے 2 مارچ اور جرمنی میں 4مارچ تک قیام کرینگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن محی الدین اس دورہ کے دوران منہاج القرآن کی مرکزی تنظیموں کے علاوہ یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر اور منہاج سسٹرز کی تنظیمات سے ملاقات اور اسلامک سنٹرز کا دورہ کرینگے۔سپین پہنچنے پر ایئرپورٹ پر مقامی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس قائد اور اس تحریک سے وابستہ عہدیداران اور ذمہ داران قرآن کے راستے پر ہیں اور قرآن کے امن، محبت، رواداری اور بین الاقوامی بھائی چارے والے آفاقی پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچارہے ہیں۔

دریں اثناء صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آج 17فروری کراچی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میںمنعقدہ قرآن کانفرنس سے خطاب کرینگے۔اس کانفرنس میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رضا باقری، ڈاکٹر فاروق ستار، انیق احمد، ڈاکٹر محمد احمد قادری، ڈاکٹر اختر بلوچ سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہونگے ۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کراچی میں تین روز قیام کرینگے اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چلنے والے ویلفیئر پراجیکٹس کا دورہ اور مختلف وفوداور مرکزی رہنمائوں سے ملاقات کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں