ڈولفن سکواڈ کی باغبانپورہ میں بڑی کارروائی ،2 گاڑیوں سے آتشیں اسلحہ برآمد ،10 ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 فروری 2019 19:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈولفن سکواڈ نے باغبانپورہ میں بڑی کارروائی کر کے 2 گاڑیوں سے آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 10 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سنیپ چیکنگ کے دوران 2 مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، کار سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے گاڑیوں کو رانڈ اپ کر لیا۔گاڑیوں سے جدید آٹو میٹک 16رائفلز، ایک پستول، میگرین و سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ۔ گرفتار 10ملزمان کو برآمد شدہ اسلحہ قانونی کارروائی کے لئے باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں