سعودی ولی عہد کا دورہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 17 فروری 2019 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے آج پوری دنیا کا رخ پاکستان کی طرف ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دانشمندانہ اقدامات کی وجہ سے دنیا کے سرمایہ دار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے بعد دوسرے ممالک کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ جس سے ملک و قوم کے حالات بہتر ہوں گے۔ روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ خوشحال اور باوقار پاکستان کے عمران خان کے خواب کی تعبیر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کی فلاح و بہبود ہے جس کے لئے عمران خان دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں