ْ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘طارق فیروز

ولی عہد کا دورہ بدلتی ہوئی سعودی اقتصادی پالیسی کا مظہر ہے تعلقات کو سیاست کی بجائے معیشت کے تناظر میں دیکھنا ہوگا

اتوار 17 فروری 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاںسلیم نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،سعودی عرب مسلم برادر ملک ہے اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،میاں سلیم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان خطے میں بدلتی ہوئی سعودی اقتصادی پالیسی کا مظہر ہے پاکستان کو سعودی عرب سے تعلقات کو سیاست کی بجائے معیشت کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سعودیہ ایک دوسرے کی ضرورت ہیں اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری لگنے سے ملکی برآمدی بل میں کمی آئے گی جس سے زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں ممد ملے گی ۔

(جاری ہے)

اور اسی ریفائنری سے چائنہ کو کروڈ آئل ریفائن کر کے صرف چار دن میں ڈلیور کر سکیں گے جو کہ چائنہ دوسرے ممالک سے ایک ماہ میں منگواتا ہے اسی طرح پاور سیکٹر میں انوسٹمنٹ ہمارے بہت سے مسائل کے حل میں مددگار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ولی عہد کا دورہ پاکستان موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ماضی کی کشیدگی اب گرم جو شی میں بدلتی دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جس کی بدولت سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ، گزشتہ دور حکومت میں سعودی عرب سے تعلقات کشیدہ رہنے کی وجہ ان حکمرانوں کا ذاتی فائدے لینا تھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تاجر برادری سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ سعودع عرب کی موجودہ سرمایہ کاری پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کیلئے نئے دور میں داخل ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی سرمایہ کاری ملک و قو م اور معیشت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں