صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ننکانہ کے پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے رہائش کے بندوبست کاحکم

اتوار 17 فروری 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ننکانہ کے پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے رہائش کے فوری بندوبست کاحکم دے دیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ میں مریضوں کوفراہم کردہ طبی سہولیات کاجائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کے موقع پرجاری کئے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ہسپتال میں ایمرجنسی، گائنی وارڈ، آپریشن تھیٹرودیگرشعبہ جات کادورہ کرکے صفائی ستھرائی وطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرننکانہ ڈاکٹرشکیل و دیگرڈاکٹرذبھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے ہسپتالوں میں مریضوں ولواحقین کیلئے صاف ستھراماحول و طبی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان عمران خان کاویژن صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھناہے۔

انہوںنے کہاکہ سابقہ حکومت کی طرح صرف زبانی جمع خرچ کرکے جیبیں بھرنے کی بجائے ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں۔صحت سہولت کارڈسے پنجاب کے غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والے بہترلاکھ خاندان مستفیدہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں ولواحقین کوصاف ستھرے ماحول اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہی تحریک انصاف کے منشورکا سرفہرست ایجنڈاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں