صوبائی وزیر بشارت راجہ نے بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں

اتوار 17 فروری 2019 20:00

لاہور(این این آئی صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و بلدیات محمد بشارت راجہ نے رواں ہفتے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کوہدایت کی ہے کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے بہترین انتظامات کریں. صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے عملہ اورمشینری تیاررکھیں نیز بارشوں کے دوران بلدیاتی اداروں کے سربراہان اپنے عملے اور ضلعی انتظامیہ سے ہر وقت رابطے میں رہیں.

محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ سیوریج نالوں کی رکاوٹوں کو دور کرائیں اورجہاں ضروری ہو نشیبی علاقوں کے پانی کی نکاسی کے لیے مشینری کا استعمال کریں. انہوں نے اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے لاہور سمیت تمام شہروں میں ٹریفک کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں