چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، پریپیڈ کیٹگری اے میں نادر مگسی نے میدان مار لیا

اتوار 17 فروری 2019 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری روز پریپیڈ کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔ پریپیڈ کیٹگری اے میں نادر مگسی نے میدان مار لیا۔ کٹیگری بی میں اویس خاکوانی، سی کیٹگری میں سید ظہیر حسین، جبکہ ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریبات میں مقامی چولستانی فنکاروں کی پرفارمنس کا اہتمام کیاگیا حس میں صوبائی وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکمشنر بہاولپور نئیراقبال.جرمن ایمبسڈر مارٹن کوبلر. ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمر ملک نے شرکت کی.کلچرل نائٹ دل وش سٹیڈیم چولستان میں منعقد کی گئی.اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی.انتظامیہ کی جانب سے نصف گھنٹے تک خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیابعد ازاں چولستانی گلوکاروں نے رات گئے تک محفل موسیقی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں